اسلام آباد (یو این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کان کی بہنیں بھی انہیں کنٹینر پر سونے سے نہ روک سکیں۔ تفصیلات کے مطابق رات 3 بجے عمران خان کی ہمشیرہ حلیمہ اور نورین جلسہ گاہ پہنچیں اور انہوں نے اپنے بھائی سے ملاقات کرکے ان حال دریافت کر نے کے بعد انہیں گھر جا کر سونے کا کہاتاہم عمران خان نے ان کی بات بھی ماننے سے انکار کردیا، دونوں بہنیں عمران خان کے بیدار ہونے تک سٹیج کے پاس بیٹھی رہیں۔