فرانس میں سعودی شہزادہ لٹ گیا

Published on August 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 251)      No Comments

_77006783_carپیرس (یو این پی) پولیس حکام کے مطابق سعودی شہزادے کا قافلہ پیرس میں واقع اپنے سفارتخانے سے لیبارگیٹ ایئرپورٹ جا رہا تھا کہ مسلح افراد نےاسکےقافلے پرپورٹ ڈی لاچیپل کے علاقے میں حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں نے سعودی شہزادے کے قافلے سے تینتیس لاکھ سنتالیس ہزار سات سو اسی ڈالرز اور اہم دستاویزات اپنے قبغے میں لے لیں اور قافلے کی ایک گاڑی کو اغوا کر کے ساتھ لےگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کچھ حملہ آور دیکھنے میں کمانڈوز معلوم ہو تےتھے۔ تاہم پولیس سعودی شہزادے کا نام ظاہرنہیں کیا گیا۔ بعد ازاں حملہ آوروں کی جانب سے قافلے سے اغوا کی گئی گاڑی جلی ہوئی پائی گئی جب کہ تینوں اغوا شدگان کو تشدد کئے بغیر رہا کر دیا۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题