ممنون حسین کا افغانستان کے یوم آزادی پرافغان صدرکرزئی اور عوام کو مبارکباد

Published on August 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 311)      No Comments

22
اسلام آباد ۔۔۔ صدرمملکت ممنون حسین نے افغانستان کے یوم آزادی کے موقع پر افغانستان کے صدراورعوام کو مبارکباد دی ہے جو 19 اگست 2014ء کومنایا گیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے اپنے افغان ہم منصب حامد کرزئی اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان برادر ہمسایہ ممالک ہیں‘ ہماری سرحدیں ثقافت اور روایات مشترک ہیں جبکہ ہماری تاریخ بھی مشترکہ اور پرانی ہے اور دونوں ممالک کے عوام کے باہمی رابطے ہمارے قدیم تعلقات کی نشانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر امن اور رواداری کے فروغ اور دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور علاقائی استحکام سمیت اقتصادی ترقی کے لئے مل کر کام کرنے پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ صدرمملکت ممنون حسین نے افغان صدر کی صحت‘ افغان عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy