سال کا چوتھا اور آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ شروع ہونے میں چار دن باقی

Published on August 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 697)      No Comments

189583_84486181نیویارک (یو این پی) رواں سال کا چوتھا اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 25 اگست سے امریکہ کے نامور و مشہور شہر نیویارک میں شروع ہوگا جس میں دنیائے ٹینس کے صفحہ اول کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے۔ تفصیلات کے مطابق سال کے چوتھے اور آخری میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے تیاری عروج پر ہیں۔ میگا ایونٹ کے مینز سنگلز میں سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اورکلے کورٹ کے بادشاہ رافیل نڈال اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے جبکہ امریکہ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز ویمنز سنگلز میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگی۔ میگا ایونٹ ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائیگا۔ یو ایس اوپن ٹورنامنٹ 25 اگست کو شروع ہوکر 15 روز تک جاری رہ کر 8 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy