وہاڑی( یواین پی)کمشنر ملتان ڈویژن کیپٹن(ر)اسداللہ نے 52کروڑ روپے مالیت سے زیر تعمیر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کا اچانک معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا ڈسٹرکٹ کواردینیشن آفیسر جواد اکرم ،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر محمد اشرف چودھری ،ایس ڈی او پراونشل بلڈنگز نثار احمد ، ڈی ڈی او ورکس وہاڑی عمران اصغر بھی ہمراہ تھے۔کمشنر ملتان ڈویژن نے صوبائی محکمہ تعمیرات کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال کی عمارت کے تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کریں انہوں نے ایم ایس ڈاکٹر محمد اشرف چودھری کو ہدایت کی کہ وہ تعمیراتی کام کے معیار پر نظر رکھیں اور اس حوالہ سے کوئی تحفظات ہوں تو ڈی سی او کو آگاہ کریں انہوں نے کہا کہ نئی عمارت کے لیے طبی آلات اور دیگر سامان کی خریداری کو بھی جلد یقینی بنایا جائے ایس ڈی او بلڈنگز نثار احمد نے بتایا کہ ہسپتال کی عمارت کا سول ورک دسمبر تک مکمل کر لیا جائیگا بیڈ لفٹ، جنریٹر سمیت برقی تنصیبات کا ٹینڈر کیا جاچکا ہے جو جون2015 ء تک مکمل ہو گا کمشنر نے ہسپتال کی ایمرجنسی،ڈائیلسز سنٹر، آرتھوپیڈک وارڈ کا معائنہ بھی کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا قبل ازیں ڈی سی او کے کمیٹی روم میں ایک اجلا س کے دوران انہوں نے ای ڈی او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ دستیاب وسائل سے ہسپتالوں کے جن معاملات کودرست کرنا ممکن ہے انہیں درست رکھنے میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے انہوں نے ڈی سی او جواد اکرم کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ زکواۃ اور بیت المال کی مانیٹرنگ کریں اور اس بات کا اطمینان کریں کہ کیا حق داروں کو ان کا حق مل رہا ہے؟۔انہوں نے ڈی او سپورٹس کو ہدایت کی کہ وہ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کھیلوں کا سالانہ شیڈول تیار کریں اور ٹیلنٹ ہنٹ سکیم کے تحت ہونہار کھلاڑیوں کی تلاش کر کے انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کریں کمشنر اسداللہ خان نے اجلاس کے دوران ضلع میں جاری صحت،تعلیم ، زراعت ،کھیل، پبلک عمارات،سوشل پروٹیکشن،سڑکات کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا اور انہیں مقررہ وقت میں معیار برقراررکھتے ہوئے مکمل کرنے کی ہدایت کی کمشنر نے لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کے عمل کا بھی جائزہ لیا اور اس حوالہ سے ضروری ہدایات جاری کیں اجلاس کے دوران ڈی سی او جواد اکرم نے ضلع کے بارے میں جبکہ ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے امن و امان کی صورتحال بارے بریفنگ دی اجلاس میں مختلف سرکاری اداروں کے سربراہان نے شرکت کی کمشنر اسداللہ خان نے ڈسٹرکٹ جیل کا بھی معائنہ کیا جیل سپرنٹنڈنٹ ملک عطاء اللہ اعوان نے انہیں قیدیوں کی تعداد اور انہیں دی جانیوالی سہولیات بارے بریفنگ دی