طاہر القادری کے ساتھ معاملات کے حل کیلئے مذاکرات کا آغاز خوش آئند ہے۔اعجاز الحق

Published on August 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 323)      No Comments

33اسلام آباد ۔۔۔ مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے ساتھ معاملات کے حل کیلئے مذاکرات کا آغاز خوش آئند ہے اور یہ ایک اچھی پیش رفت ہے۔ بدھ کو پی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کے ساتھ مذاکرات کا آغاز حالات کو بہتری کی طرف لیجانے کی جانب ایک قدم ہے اور امید کرتے ہیں کہ ان مذاکرات کے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی انہوں نے علامہ طاہر القادری کے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی بات چیت کرنی ہے اور امید ہے کہ ان کے ساتھ بھی بات چیت میں مثبت پیش رفت ہوگی۔ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کا تحفظ فوج کی ذمہ داری ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ بھی بات چیت سے بہتر راستہ نکلے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题