کولمبو ۔ ۔۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ پریذیڈنٹ الیون نے پاکستان کو وارم اپ میچ میں 13 رنز سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے۔ ایشان پریانجن، کتھروان وتھنگے، تھیسارا پریرا اور دنشکا گوناتھلکے نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ محمد حفیظ نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نے 46.2 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنائے تھے کہ خراب روشنی کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کا سہارا لیا گیا جس کیتحت ایس ایل بی پی الیون 13 رنز سے فاتح قرار پائی۔ محمد حفیظ 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ تھیسارا پریرا، دشمانتھا چمیرا اور سوراج رندیو نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیلے گئے وارم اپ میچ میں ایس ایل بی پی الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے۔ اشان پریانجن 65 ، کتھروان وتھنگے 56 ، تھیسارا پریرا ناٹ آؤٹ 52 اور دنشکا گوناتھلکا 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاکستان نے 46.2 اوورز میں 290 رنز بنائے تھے کہ خراب روشنی کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کا استعمال کیا گیا جس کی نتیجہ میں میزبان ٹیم کو 13 رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ 54 ، احمد شہزاد 39 ، کپتان مصباح الحق 38 ، شاہد آفریدی 37 ، صہیب مقصود 29 ، فواد عالم 28 اور یونس خان 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ایس ایل بی پی الیون کی طرف سے تھیسارا پریرا، دشمانتھا چمیرا اور سوراج رندیو نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 23 اگست کو کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کلین سویپ کر چکی ہے۔