ہارون آباد(یواین پی)حلقہ این اے 191ہارون آباد کے ایم این اے اور سربراہ مسلم لیگ (ضیاء) محمد اعجاز الحق کے حالیہ بحران میں مذاکرات کے عمل میں متحرک اور فعال کردار پر ہارو ن آباد کے حلقہ کے عوام کا اظہار مسرت حلقہ ہارون آباد کے ایم این اے محمد اعجاز الحق ملک و قوم کو درپیش بحران میں مصالحت کار کے روپ میں ایک سنجیدہ سیاستدان کی حیثیت سے ابھرے ہیں اور انہوں نے حکومت اور دھرنے میں شامل عوامی تحریک کے در میان مذاکرات کے سلسلہ میں پل کا کردار نبھایا ہے کیونکہ کسی بھی سچے مسلمان کے لیے مصالحت کار بننا ایک دینی فریضہ ہوتا ہے اور دین اسلام کی تعلیمات کسی بھی تنازعہ کو سلجھانے کے سلسلہ میں مثبت کردار نبھانے والوں کو نہایت اہم کردار نبھانا ہے اور قوم کو مشکل سے نکالنے کے لیے متحرک ہیں جس پر حلقہ ہارون آباد کے عوام کو اپنے ایم این اے محمد اعجاز الحق کی کاوشوں پر فخر ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری ساجد حمید ،شیخ محمد سرور کاکا،ڈاکٹر ذوالفقار ،ملک رشید ،عالم کمبوہ ،علاؤ الدین اور یاسر چوہدری نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اعجاز الحق قومی سطح کے لیڈر ہیں اور انہوں نے ہمیشہ ملک وقوم کی مفادات کی سیاست کی ہے یہی وجہ ہے کہ حلقہ ہارون آبادمیں انہیں عوام کی تائیدو حمایت حاصل ہے اور وہ دوسری مرتبہ بھاری اکثریت سے حلقہ کے ایم این اے منتخب ہوئے ہیں اور ہارون آباد کے عوام کو یقین ہے کہ محمد اعجاز الحق مستقبل میں بھی اپنے سیاسی کردار کو قومی امنگوں کے مطابق نبھانے میں پیش پیش رہیں گے۔