وزیراعظم نواز شریف نے آصف علی زرداری کو(آج) رائے ونڈ میں ظہرانے کی دعوت

Published on August 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 358)      No Comments

111
اسلام آباد۔۔۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو(آج) ہفتہ کو رائے ونڈ میں ظہرانے کی دعوت دی ہے۔ جمعہ کوجاری بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے آصف علی زرداری کو جمعہ کے دن ٹیلی فون کرکے انہیں (آج) ہفتہ کو رائے ونڈ میں ملاقات کی دعوت دی۔ آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی دعوت قبول کرلی ہے اور وہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ‘ اعتزاز احسن اور سینٹ میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر میاں رضا ربانی کے ہمراہ رائے ونڈ میں وزیراعظم کے مہمان ہوں گے۔ سابق صدر آصف علی زرداری اسی ہی شام کراچی واپس روانہ ہو جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme