پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کے استعفوں پر 25 اگست کو غور کیا جائے گا،سردار ایاز صادق

Published on August 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 368)      No Comments

777
اسلام آباد۔۔۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جانب سے جمع کرائے گئے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کے استعفوں پر 25 اگست کو غور کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ وہ اس وقت لاہور میں موجود ہیں اس لئے شاہ محمود قریشی سے کہا گیا وہ سربمہر لفافے سیکرٹری کے پاس جمع کرا دیں۔ انہوں نے کہاکہ میں بذات خود پیر کو لفافے کھول کر ضروری کارروائی شروع کروں گا تاہم سپیکر نے کہاکہ انہوں نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین سے کہا کہ وہ استعفوں پر نظرثانی کریں اور قومی اسمبلی میں اپنا آئینی کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ شاہ محمود قریشی اور تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی سر بمہر لفافے کھلنے اور رسمی کارروائی کے آغاز سے قبل اپنے استعفے واپس لے سکتے ہیں۔ طریقہ کار پر تبصرہ کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ ابتدائی کارروائی اور تصدیق کے بعد استعفے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس بھیج دیئے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے استعفوں کی منظوری کے بعد خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme