جوھڑوں میں موزی جانوروں اور ملیریا مچھر کی پیدائش میں خوف ناک اضافہ اہل محلہ میں خوف ہراس
کوٹرادھاکشن(مہر سلطان سے) تفصیلات کیمطابق کوٹرادھاکشن میں ہندا ل چوک قصور روڈ کے ساتھ واقع محلہ شریف پورہ میں جگہ جگہ گندے پانی کے جوھڑ وں کی بھرمار ہے پچھلے دنوں ایک جوھڑ میں کم سن بچہ گر کر جاں بحق ہو گیا تاھ جس پر عارضی طور پر گٹروں کی صفائی کی گئی جو بعد ازاں پھر روک دی گئی ہے اہلیان محلہ سینئر صحافی شوکت الراحمن ۔ اخترمیو،شیخ اکبر ،رانا دلشاد اور دیگر نے کہا کہ متعدد بار بلدیہ حکام کو اآگاہ کیا مگر ہر بار ہمیں ٹرخا دیا گیا اس پر اہل محلہ نے کہا ان جوھڑوں میں موزی جانور پرورش پا چکے ہیں جو گھروں میں داخل ہو کر انسانوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اس کے علاوہ ملیریا مچھر کی بہت زیادہ ہو چکا ہے اور مختلف وبائی امراض کا شکار ہو رہے ہیں عوام نے ڈی سی او سید جاوید اقبال بخاری صاحب سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے پر نوٹس لیکر صورتحال درست کراوئیں اور کرپٹ کام چور بلدیہ حکام کے خلاف ایکشن لیکر ان کو نشانہ عبرت بناد یں