دھاندلی کا واویلا کرنا ہی سیاست ہے تو فلمسٹار میرا کو سب سے پہلے دھرنا دینا چاہیے تھا عمیر یٰسین

Published on August 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 607)      No Comments

Meera
ہارون آباد(یواین پی)احتجاج اور دھرنے کی حالیہ روش نے پاکستان کے سیاسی اور سماجی ڈھانچے میں پائے جانے والے بے شمار نقائص اور غلط روایات کو ایک بار پھر قوم کے سامنے واضع کر دیا ہے دھاندلی کا لفظ سیاستدانوں نے رٹ رکھا ہے اور ہارنے والوں نے نتائج تسلیم نہ کرنے کی دیرینہ مگر افسوسناک روایت کو قائم ودائم رکھا ہے اور قوم ان کے کھلے تضادات دیکھ کر حیران و پریشان ہے ایک صوبہ میں انہی الیکشن کی بنیاد پر حکومت سنھبالنے اور قومی وصوبائی اسمبلیوں میں سال بھر اسی الیکشن کی بدولت مراعات وصول کرنے کے بعد یکایک دھاندلی دھاندلی کا شوشہ توفلم سٹار اداکارہ میرا نے بھی ہارون آباد میں اپنی ماں کے الیکشن میں عبرتناک شکست کے بعد چھوڑا تھا حالانکہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ بخاری کو ہارون آباد کی صوبائی اسمبلی الیکشن میں صرف 225ووٹ ملے اگر دھاندلی کا واویلا کرنا ہی سیاست ہے تو فلمسٹار میرا سب پر بازی لے گئی تھی اس معیار کے مطابق فلمسٹار میرا کو سب سے پہلے دھرنا دینا چاہیے تھا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنماء حافظ محمد عمیر یٰسین نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری اقدار کے استحکام کے لیے انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے کی روایت کو قائم کرنا پڑے گا عمران خان جیسے سیاستدان سے اس کی امید تھی مگر عمران خان نے چوہدری برادران اور شیخ رشید جیسے روایتی سیاستدان کے مشورے پر روایتی بڑھک بازی کی سیاست کر کے اپنی مقبولیت کو داؤ پر لگا دیا ہے او ر ان کی سیاسی ساکھ بری طرح متاثر ہو ئی ہے احتجاج اور دھرنا ترک کر کے عمران خان خیبر پختونخواہ حکومت چلانے پر توجہ دے کر اپنی کارکردگی سے عوام کو متاثر کرنے کی سیاست کریں تو یہی ان کے لیے بہتر ہو گا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme