پندرہ لاکھ سے زائد مستحق طالب علموں کو مفت تعلیم مہیا کی، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن

Published on August 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 603)      No Comments

girls1
لاہور ۔۔۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے صوبے میں پندرہ لاکھ سے زائد مستحق طالب علموں کو مفت تعلیم کی سہولت مہیا کی ہے۔جبکہ حکومت پنجاب کے روڈمیپ پروگرام کے تحت 2019تک 22لاکھ آؤٹ آف سکول بچوں کو مفت تعلیم کی سہولت مہیا کی جائے گی۔یہ بات پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (فنانس)سلمان انور ملک نے بوسن ہال میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں کے20 ذہین طالب علموں میں’’ دیا پاکستان ‘‘کی جانب سے انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں بتائی۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنرسٹی ظہور اکبر کے علاوہ پارٹنر سکولوں کے مالکان اور طالب علموں کے والدین نے بھی شرکت کی۔ سلمان انور ملک نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے مرتب کردہ روڈ میپ کے تحت 2016تک صوبے میں تمام بچوں کو تعلیم کی سہولت مہیا کر دی جائے گی اور کوئی بچہ یا بچی وسائل کی کمی کی بنا ء پر سکول سے باہر نہیں رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے جنوبی پنجاب میں تعلیمی پسماندگی ختم کرنے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme