تہران۔۔۔ایران کے صدر حسن روحانی کیئسپین ملکوں کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے روس جائیں گے۔چوتھا کیئسپین سربراہ اجلاس 29ستمبر کو روس کے شہر آسترا خان میں منعقد ہورہا ہے۔ کیئسپین فائیو کے سربراہ اجلاس میں روس،آزربائیجان،ایران، قزاخستان اور ترکمانستان کے سربراہ کریں گے۔بحیرہ کیئسپین چاروں اطراف سے خشکی میں گھرا دنیا کاسب سے بڑا سمندر ہے۔بحیرہ کیئسپین تیل و گیس اور آبی وسائل سے مالا مال ہے جسکی وجہ سے یہاں علاقائی تنازعوں کی بھی کمی نہیں۔کئی دہائیوں تک سویت یونین اور ایران اس سمندر پر کنٹرول رہا لیکن سویت یونین ٹوٹنے کے بعد کیئسپین سمندر کی علاقائی حدود کے نئے دعویدار بھی سامنے آگئے۔جن میں آزربائیجان، قزاخستان اور ترکمانستان شامل ہیں۔علاقائی معملات حل کرنے کیلئے 1992میں کیئسپین فائیو کا قیام عمل میں لایا گیا۔