اسلام آباد ۔۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم اتوار اور سوموار کی درمیانی رات کو مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، اسلام آباد/راولپنڈی، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا جبکہ کالام میں 3ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔