وزیراعلیٰ پنجاب کے مستعفی ہونے کی خبروں کی سختی سے تردید
استعفے کے حوالے سے نشر کی جانے والی خبریں من گھڑت ،بے بنیاد اورگمراہ کن ہیں ۔ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور ۔۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہاگیاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیاہے۔ترجمان نے کہا کہ اس ضمن میں نشر کی جانے والی خبریں من گھڑت ، بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں،یہ شر انگیز خبریں محض افواہوں کی بنیاد پر نشرکی گئیں، میڈیا کو چاہیے تھا کہ ایسی بے بنیاد اور من گھڑت خبریں نشر کرنے سے پہلے متعلقہ ذرائع سے تصدیق کرلیتا۔