سابق ایڈیشنل سیکرٹری کے انکشافات کے بعد حکومت کی مشکلات میں اضافہ
جو پنڈورا بکس کھل چکاہے اس کے دوررس اثرات مرتب ہونے کا امکان
اسلام آباد۔۔۔سابق ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور عام انتخابات 2013 کو جسٹس (ر)ریاض کیانی نے تباہ کیا، انتخابات میں انتہائی منظم طریقے سے دھاندلی کی گئی، پہلے دن سے الیکشن میں دھاندلی کا شک تھا لیکن اب یقین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ افسران کو سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے الیکشن کمیشن میں تعینات کیا جبکہ یہ کام الیکشن کمیشن کا تھا اور فخرالدین جی ابراہیم نے سپریم کورٹ کو ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کے لئے درخواست بھیج کر افتخار محمد چوہدری کو بچایا۔سابق ایڈیشنل سیکرٹری کے انکشافات کے بعد حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہوچکاہے جو پنڈورا بکس کھل چکاہے اس کے دوررس اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے