ملک کو موجودہ بحران سے نکالا جائے مزید تاخیر برداشت نہیں کرسکتے ناہید حسین

Published on August 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 573)      No Comments

Naheed...
کراچی(یواین پی )اربن ڈیمو کریٹک فرنٹ کے بانی چئیر مین ناہید حسین نے حکمران پارٹی اور حلیف جماعتوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ آئندہ 48گھنٹے میں موجودہ بحران کا حل تلاش کریں ورنہ ملک گیر ہڑتال کی کال دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنونسنگ کمیٹی کے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، انہوں نے مزید کہا کہ کئی روز سے دھرنوں کی وجہ سے ملک خاص طور پر بیرون ملک پاکستانی تشویش کا شکار ہیں ملک کی معیشیت کا پہیہ جام ہوکر رہ گیا ہے ڈالر 103روپے سے اوپر جا چکا ہے جس سے حکمرانوں کو کچھ نہیں ہوا البتہ عام آدمی دو وقت کی روٹی اور ذہنی سکون کو ترس گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ذاتی انا پسندی کی خاطر ملک کو داؤ پر لگا دیا ہے، آج یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ ان حکمرانوں اور ان کی حلیف جماعتوں کو ملک نہیں اپنے عہدے عزیز ہیں یہ لوگ کس طرح ملک کے خیرخواہ ہوسکتے ہیں ان حالات میں ملک کو مزید کسی ناخوشگوار واقعہ اور جمہوریت کے تحفظ کیلئے ہمارا اخلاقی فرض ہے کہ ہم آگے آکر اس گھناؤنے کھیل کا خاتمہ کریں آخر ہم کب تک تماش بین بن کررہ سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر صورتحال بند گلی میں چلی گئی اورملک کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوئے تو فوج اپنا آئینی کردار ادا کرنے پر مجبور ہوگی جو جمہوریت کیلئے کسی بھی صورت بہتر نہیں ہوگا۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں سے سوال کیا کہ وہ جمہوریت کے دعویدار بتنے تھے آج کہاں ہیں کیا ٹیلیفونک رابطوں سے مسئلہ حل کیا جارہا ہے یا اس کی شدت میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔ چئیرمین ناہید حسین نے کہا کہ موجودہ صورتحال کا تقاضہ ہے کہ صبر وتحمل سے مسئلہ کا ایسا حل تلاش کیا جائے جو تمام فریقین کیلئے باعزت اور باوقار ہو۔ انہوں نے کہا کہ 48گھنٹوں میں مسئلہ حل نہ ہوا تو احتجاج کی کال دینے پر مجبور ہونگے لہٰذا مسئلہ کا فوری حل نکال کر ملک کو ہیجانی کیفیت سے نکالنا حکمرانوں کا کام ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme