جرمن ائیر لائنز لفت ہنزا کے پائلٹس کی سالانہ آمدنی

Published on August 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 697)      No Comments

index

  فرینکفرٹ(رپورٹ شاہد شکیل )جرمنی  میں سب سے زیادہ سالانہ آمدنی جرمن پائلٹ کی ہےلیکن وہ پھر بھی مطمئن نہیں اور بڑے پیمانے پر ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔ایک پائلٹ اپنے فلائنگ کورس اور تعلیم و تربیت کے اخراجات کا خود ذمہ دار ہوتا ہے لیکن ائیر لائنز اپنی طرف سے اسے ستر ہزار یورو قرض بھی ادا کرتی ہے جسے پائلٹ کو ایک سال کے اندر کمپنی کو واپس کرنا ہوتا ہے۔اپنے کیرئیر کے آغاز میں پائلٹ قرض کا پہاڑ لے کر آتا ہے کمپنی آغاز میں اسے پچپن ہزار یورو سالانہ تنخواہ دیتی ہے بونس وغیرہ ملا کر وہ چوہتر ہزار یورو سالانہ پا لیتا ہے ،اور مکمل طور پر پائلٹ بن جانے پر اسکی ٹوٹل سالانہ تنخواہ دو لاکھ پچپن ہزار یورو سے تجاوز کر جاتی ہے،اتنی کثیر تنخواہ پانے کے باوجود پائلٹ مطمئن نہیں ہیں اور کاک پٹ یونین نے ہڑتال کی دھمکی دی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes