تحریک انصاف کے ایم این ایزکے استعفوں کا لفافہ کھول لیا ہے، اسمبلی ایاز صادق

Published on August 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 316)      No Comments

22222
اسلام آباد ۔۔۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی جانب سے بھجوائے گئے استعفوں کا لفافہ کھول لیا ہے، 25 کے بعد گنتی ختم ہو جاتی ہے، استعفے بھجوانے والے ارکان کی تعداد نہیں بتا سکتا۔ پیر کو پارلیمنٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے استعفے وصول ہونے کے بعد باقاعدہ کھول کر ان کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اس وقت پوزیشن میں نہیں کہ تعداد کے بارے میں بتا سکوں تاہم اتنا ضرور کہہ سکتا ہوں کہ 25 کے بعد گنتی ختم ہو جاتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی طرف سے مجھ پر بہت زیادہ دباؤ ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین کے استعفے منظور نہ کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں استعفوں کے متعلق ہر قدم قواعد و ضوابط کے مطابق اٹھاؤں گا۔ ہر رکن اسمبلی کے استعفے کی تصدیق کی جائے گی، اگر ضرورت پڑی تو فرداً فرداً ان کو بلاؤں گا بھی۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ میں اس بات کا بھی جائزہ لے رہا ہوں کہ تحریک انصاف کی طرف سے بھجوائے گئے استعفے میرے (سپیکر) کے نام ہیں یا پارٹی چیئرمین کے نام ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes