پولیو مہم کے نئے شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ راولپنڈی

Published on August 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 430)      No Comments

77777راولپنڈی… محکمہ صحت راولپنڈی نے سکیورٹی وجوہات اور موجودہ غیر یقینی صورتحال پر پیر سے شروع ہونے والی تین روزہ پولیو مہم ملتوی کر دی‘ نئے شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال گوندل کے مطابق پیر سے شروع ہونے والی تین روزہ پو لیو مہم سکیورٹی وجوہات اور ملک میں جاری موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ملتوی کر دی گئی ہے ۔حالات ساز گار ‘اساتذہ اور عملے کو رضا مند کرنے کے بعد نیا شیڈول جاری کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک مرتبہ پولیو مہم ملتوی ہوچکی ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog