سری لنکا اور پاکستان کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ (آج) کھیلا جائے گا

Published on August 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 543)      No Comments

111
ہمبنٹوٹا (یو این پی) پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ (آج) منگل کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں گرین شرٹس نے آئی لینڈرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ آئی لینڈرز کے خلاف پہلے ون ڈے میں فتح سے ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ابتدائی ون ڈے میں کامیابی پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم دوسرے ون ڈے میچ میں بھی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کریگی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 30 اگست کو رینگیری دمبولا انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme