نئی دہلی (یو این پی) بھارت کی سیاسی پارٹی آر جے ڈی کے سربراہ اور ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر ریلوے لالو پرسادیادیو دل کا دورہ پڑنے سے بیمار ہوگئے ۔ لالو پرساد کو پیر کی صبح ایمرجنسی میں نئی دہلی کے ایشین ہارٹ ہاسپیٹل لیجایا گیا جہاں وہ تا حال داخل ہیں اور ان کے معالجین ان کا چیک اپ کر رہے ہیں۔