فلم خوشبوسے بڑی امیدیں وابستہ ہیں،جنیوارائے

Published on August 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 481)      No Comments

Janiva.R
کلکتہ (یواین پی )تھوڑے ہی عرصہ میں ساڑھے چار سو کے قریب غزلیں اور گانے گائے ہیں ہماری غز لوں اور گانوں کو شا ئقین نے بہت پسند کیا ہے دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں اپنی آواز کا جادو جگاچکی ہوں ان خیالات کا اظہارنامور اداکارہ و غزل گائکہ جنیوا رائے نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پنجابی ،بنگالی ،اردو ،سرائیکی اور ہندی میں غزلیں اور گانے گا چکی ہوں کلکتہ کے مضافات میں بننے والی بنگالی فلم (خوشبو) آخر ی مراحل میں ہے اس فلم میں میرا کردار ایک طوائف کا ہے میری کوشش ہے کہ اس کرادر میں حقیقت کا روپ دھاروں لہذا میں اس کردار کے لئے بہت محنت کر رہے ہیں اس فلم میں میرے مقابل ہیرو پیوش چوپڑاکام کر رہے ہیں جبکہ ڈائریکٹر نہال دتہ ہیں ۔اس فلم کی پوری ٹیم کو حوشبوسے بڑی امیدیں وابستہ ہیں تمام فنکاروں نے اس فلم میں بڑی محنت کی ہے اور امید ہے کہ ناظرین کو پسند آئے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog