حرم شریف میں رش ؛ عمرہ زائرین کی مدت 15 دن کرنے کا فیصلہ

Published on August 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

22
مکہ المکرمہ(یو این پی )سعودی عرب کی وزارت حج نے لوگوں کی بھیڑ کم کرنے اور اچھے انتظامات قائم رکھنے کے لئے عمرے پر آنے والے افراد کی مدت محدود کرتے ہوئے اس کو فقط 15 روز کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، یہ فیصلہ خاص طور پر رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام میں رش کم کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں عمرہ کرانے والی فرموں کو اس تبدیلی کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے اور ان کو ایک ہفتے کے اندر اندر جوا ب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق وزیر حج بندر حجر نے مدینہ منورہ میں اعلیٰ عہدیداروں کیساتھ اس ضمن میں خصوصی اجلاس کیا جس میں عمرہ کرانے والی مقامی کمپنیوں اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام کو بھی مدعو کیا گیا تھا، وزیر حج نے کہاکہ رمضان اور حج کے دوران بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے اس طرح کے فیصلے ناگزیر ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes