ریجنل یونین آف جرنلسٹ پنجاب جھنگ کا اجلاس

Published on October 11, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 302)      No Comments

\"1\"
جھنگ( یواین پی)ریجنل یونین آف جرنلسٹ پنجاب جھنگ کے ضلعی صدر شیخ توصیف حسین کے حکم پرمورخہ 10اکتوبر بروزجمرات منڈی شاہ جیونہ میں ریجنل یونین آف جرنلسٹ پنجاب جھنگ کے ضلعی سینئر نائب صدر محمد شفقت اللہ خان کی زیر قیادت اہم اجلاس ہوا۔جس میں (آریوجے)منڈی شاہ جیونہ اور شاہ جیونہ کے صحافیوں نے شرکت کی ۔باڈی کو ازنوسر تشکیل دی گئی۔ تلاوت قرآن پاک کے بعد اجلاس کی کاروائی شروع کی گئی جس میں صدر محمد امیر حمزہ۔سینئر نائب صدر محمد فاروق۔جنرل سیکرٹری جاوید اقبال۔جوائنٹ سیکرٹری محمد عامر رضا۔انفارمیشن سیکرٹری قاضی توقیر الہی۔خزانچی عنصر عباس کو نامزدکیا گیا ۔سابقہ صدر محمد اکرم۔سینئر نائب صدر محمد سجاد۔اور انفار میشن سیکرٹری کو بار ہا بار ان کی ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ان کو لیٹر جاری کیے گئے اور ان کو زبانی وفون پر رابطہ کیا گیا مگر ان لوگوں نے جواب دینے سے انکاری ہو گئے۔اسی بنیاد پر ان کی جگہ صدر شاہ جیونہ محمد امیر حمزہ۔سینئر نائب صدر محمد فاروق اور انفارمیشن سیکرٹری قاضی توقیر الہی کو بنایا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme