ہارون آباد(یواین پی)دھرنا سیاست سے جنم لینے والے بحرا ن میں میاں محمد نواز شریف نے ایک مدبر سیاستدان اور سیاسی پختگی کا بے مثال مظاہرہ کر کے قوم کے دل جیت لیے ہیں قوم باشعور ہے اور انہوں نے اس دھرنے کے دوران سب کچھ اپنی آنکھوں سے ٹی وی سکرینوں پر دیکھ لیا ہے عمران خان اور طاہر القادری سے بظاہر اپنی شعلہ بیانی سے ماحول کو گرمانے کی بھر پور کوشش کی مگر میاں محمد نواز شریف نے سیاسی تدبر اور تحمل وبرداشت کی بھی مثال رقم کر دی عمران خان اور طاہر القادری دن رات الزام تراشی اور دھونس و دھمکی کا لہجہ اپناتے رہے تو میاں نواز شریف نے نہایت مدبرانہ طرز عمل اختیار کیا یہی ایک بڑے لیڈر کی پہچان ہوا کرتی ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن)خواتین یوتھ ونگ سعودی عرب کی صدر محترمہ شاہین نوازنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ دھرنوں سے قوم کو ایک سبق مل گیا ہے اور قوم کے سامنے عمران خان ،طاہرالقادری ،شیخ رشید اور چوہدری برادران بے نقاب ہو گئے ہیں اور قوم نے ان کی زبان اور لب ولہجہ کو مسترد کر دیا ہے میوزک کنسٹریٹس کی سیاست پاکستان کے عوام کو متاثر نہیں کر سکتی سیاست سنجیدگی اوروقار کا نام ہے اور میاں محمد نواز شریف نے حالیہ بحران سے بہت کچھ پایا ہے اور عمران خان نے بہت کچھ گنوادیا ہے جبکہ طاہر القادری ،چوہدری برادران اور شیخ رشید ویسے بھی عوام کے مسترد کر دہ ہیں اور اب عوام نے ان کے سیاسی کردار کوٹی وی سیکرینوں پر بخوبی دیکھ لیا ہے اور ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ۔