بان کی مون کی غزہ میں فائر بندی کے بعد امن بات چیت کی توقع

Published on August 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 325)      No Comments

112233اقوام متحدہ (یوا ین پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے غزہ میں فائر بندی کے بعد امن بات چیت کی توقع ظاہرکی ہے ۔یواین پی کے مطابق عالمی ادارے کے ترجمان کے مطابق بان کی مون نے توقع ظاہر کی کہ غزہ کے تنازعے میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین طویل المدتی فائر بندی پر عمل درآمد جلد ہی اْس بات چیت کی راہ ہموار کر دے گا، جو اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین حتمی امن معاہدے کا سبب بنے گی۔ اسی دوران امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی کہا ہے کہ واشنگٹن حکومت اسرائیلی فلسطینی جنگ بندی معاہدے کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو امید ہے کہ فریقین اس معاہدے پر عملدرآمد اور اس کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے آپس میں تعاون کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy