ایک بھرپورقہقہ ذہنی دباؤ سے نجات دلانے اور یاداشت کو بہتر بنانے میں معاون ہوتا ہے ۔ماہرین

Published on August 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,163)      No Comments

4455واشنگٹن (یوا ین پی) ماہرین نے کہا ہے کہ قہقہ سے قلیل المدت یاداشت کو بہتر بنانے میں معاون ہے ۔ یہ بات امریکہ کی لوما لنڈا یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک حالیہ تحقیق میں کہی ہے ۔ تحقیق میں 40 معمر افراد پر مشتمل گروپ کو دوحصوں میں بنایا گیا ۔ پہلے گروپ کو 20 منٹ تک مزاحیہ ویڈیوز دکھائے گئے جبکہ دوسرے گروپ کو خاموشی سے بیٹھنے کو کہاگیا ۔بعدازاں دونوں گروپوں کے ارکان سے قلیل المدت یاداشت پر مبنی ٹیسٹ لئے گئے۔ ماہرین کے مطابق مزاحیہ ویڈیو دیکھنے والے افراد نے اس ٹیسٹ میں بہتر کارکردگی کامظاہرہ کیا ۔ ماہرین کے مطابق اس تحقیق سے ثابت ہواہے کہ ایک بھرپور قہقہ قلیل المدت یاداشت کو بہتر بنانے کے علاوہ ذہنی دباؤ سے نجات دلانے میں بی معاون ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题