بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں خصوصی انٹری ٹیسٹ یکم ستمبر کو ہوگا

Published on August 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 683)      No Comments

22اسلام آباد۔۔۔ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسے امیدوار جنہوں نے داخلہ فارم جامعہ میں جمع کرائے لیکن منعقد کردہ انٹری ٹیسٹ میں شیڈول یا نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق حاضر نہیں ہوئے، ان کے لئے یکم ستمبر 2014ء بروز پیر دن ساڑھے 12 بجے جامعہ میں خصوصی انٹری ٹیسٹ منعقد کیا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ یہاں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت قائم صدرجامعہ ڈاکٹر طاہر حکیم نے کی جبکہ ڈائریکٹر جنرل انتظامی و مالیاتی امور گلزار احمد خواجہ سمیت فیکلٹیوں کے ڈینز اور ڈایریکٹر مالیات نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خصوصی انٹری ٹیسٹ یکم ستمبر 2014ء بروز پیر دن ساڑھے 12 بجے منعقد کیا جائے گا تاہم فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے دراخواست کنندگان اس میں شامل نہیں ہوں گے کیونکہ مذکورہ فیکلٹی امیدواروں کو پہلے ہی یہ سہولت فراہم کرچکی ہے۔ شرکاء نے دوران اجلاس اس بات پر بھی بحث کے بعد اتفاق کیا کہ خزاں سمسٹر 2014ء کی کلاسز کا آغاز 8 ستمبر سے کیا جائے گا جبکہ فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں سمسٹر کا آغاز 15 ستمبر سے ہوگا۔ خصوصی انٹری ٹیسٹ کے حوالے سے معلومات مرد امیدوار 051-9019567-9019749 پر جبکہ خواتین امیدوار 051-9019327-9019324 پر کال کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme