اسلام آباد ۔۔۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر کا اندراج اچھا اقدام ہے۔جمعرات کو پارلیمنٹ ہاوس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طاہر القادری سے ذاتی طور پر اپیل کرتا ہوں کہ وہ ملک و قوم کی خاطر اور امن و آشتی کیلئے آگے بڑھیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارا مسئلہ نواز شریف یا وزیراعظم نہیں بلکہ آئین اور دستور ہے۔سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ آئین کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی ماورائے آئین اقدام کی کوشش کی گئی تو پیپلز پارٹی اس کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہو گی۔