ازدواجی زندگی میں ناچاقی شدید ذہنی دباؤ کا باعث بن سکتی ہے،طبی ماہرین

Published on August 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 698)      No Comments

12345
واشنگٹن (یو این پی) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ازدواجی زندگی میں ناچاقی شدید ذہنی دباؤ کا باعث بن سکتی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق جرنل آف سائیکو فزیالوجی میں انسانی زندگی پر شادی کے اثرات پر کئی برسوں سے جاری ایک امریکی مطالعاتی جائزے کے نتیجے سے ظاہر ہوا ہے کہ ایسے شادی شدہ تعلقات میں پائی جانے والی کشیدگی جوڑوں کو افسردگی کی جانب دھکیلتی ہے۔ خاص طور پر ایسے جوڑے جو طویل مدت تک اس افسردگی کا سامنا کرتے ہیں ان میں شادی شدہ زندگی کے مثبت پہلوؤں سے لطف اندوز ہونے کا امکان بھی زیادہ نہیں ہوتا ہے۔وسکونسن میڈیسن یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق کے سربراہ رچرڈ ڈیوڈسن نے کہا کہ جن شادی شدہ جوڑوں کے باہمی تعلقات میں ناچاقی پائی گئی ان میں افسردگی کے اثرات آگے چل کر خطرناک ثابت ہوسکتے تھے تاہم دوران مطالعہ شادی میں تناؤ اورکشیدگی کے برے اثرات دونوں میاں بیوی کی ذہنی اور جسمانی صحت پر مرتب ہوئے۔انھوں نے کہا کہ وسیع پیمانے پر کی جانے والی ایک برطانوی تحقیق سے اس بات کا ثبوت ملتا ہے کہ شادی شدہ افراد تنہا زندگی گزارنے والوں کے مقابلے میں زیادہ لمبی زندگی پاتے ہیں لیکن ذہنی عدم موافقت اور دوسرے کئی عوامل اس رشتے کو خراب کر سکتے ہیں۔ اس بات کے شواہد بھی ملے ہیں کہ ،شادی کا بندھن بعض لوگوں کے لیے طویل مدت تک سماجی ڈپریشن میں مبتلا رکھنے کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے۔رپورٹ کے نتیجے سے اخذ کیا گیا کہ شادی کے منفی اثرات کا ڈپریشن کی علامتوں کی صورت میں ظاہر ہونا اسے ایک اچھی خبر نہیں کہا جاسکتا ہے لہذا کشیدہ ازدواجی زندگی کا شکار جوڑوں کوچاہیئے کہ وہ مراقبہ یا اسی قسم کی دیگر مصروفیات کے ذریعے اس اثر کو زائل کرنے کی کوشش کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题