نادار اور مستحق افراد کو علاج معالجہ کی بلامعاوضہ فراہمی ایک مستحسن اقدام ہے ثاقب خورشید

Published on August 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 596)      No Comments

29-8-2014 Eye camp
وہاڑی(یواین پی)ممبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ مخیر افراد کی طرف سے نادار اور مستحق افراد کو علاج معالجہ کی بلامعاوضہ فراہمی ایک مستحسن اقدام ہے یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر کے ہمراہ ممتاز بزرگ مسلم لیگی حاجی محمد عارف بھٹی کی طرف سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی میں لگائے گئے سالانہ فری آئی کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد افضل بشیر ،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال محمد اشرف چودھری، ڈسٹرکٹ آئی سرجن ڈاکٹر غلام حسین آصف، ڈاکٹر خالد جاوید،ڈاکٹر محمد صدیق، پی آر ایس پی کے عامر قریشی،پرنسپل نرسنگ سکول مسز پروین سید،چودھری عبدالحفیظ،رانا عمران ریاست ایڈووکیٹ،عبدالعزیز بھٹہ بھی اس موقع پر موجود تھے میاں ثاقب خورشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت محدود وسائل کے ساتھ مریضوں کو سو فیصد سہولیات فراہم نہیں کر سکتی فلاحی ورفاہی کاموں میں مخیر افراد انسانیت کی فلاح و بہبود میں حکومت کے مددگار ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے وہاڑی ضلع کے عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو اپ گریڈ کردیا ہے اور اب 350بستروں کا جدید طبی آلات سے آراستہ یہ ہسپتال جلد ہی تکمیل کے بعد علاقہ کے لوگوں کے علاج معالجہ میں مفید ثابت ہوگاڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف لوگ معاشرے کے دیگر مخیر افراد کے لیے قابل تقلید ہیں جو ذاتی اغراض سے بالاتر ہو کر صرف اللہ کی خوشنودی کے لیے اپنا مال خرچ کررہے ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ آئی سرجن ڈاکٹر غلام حسین آصف نے بتایا کہ اس فری آئی کیمپ کے دوران مریضوں کے آپریشن کے علاوہ ادویات اور لینز بھی مفت فراہم کئے جائیں گے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes