پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت 19ستمبر تک ملتوی

Published on August 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,877)      No Comments

77
اسلام آباد ۔۔۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت 19ستمبر تک ملتوی کر تے ہوئے سختی سے ہدایت کی کہ ملزم آئندہ سماعت پر ہر صورت عدالت میں پیش ہو۔جمعہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج عتیق الرحمٰن نے ججز نظر بندی کیس کی سماعت کی۔ پرویز مشرف کے وکیل الیاس صدیقی کی جانب سے عدالت میں درخواست جمع کرائی گئی کہ سابق صدر کی علیل ہیں اور وہ کراچی میں قیام پذیر ہیں جبکہ ڈاکٹروں نے انہیں سفر کرنے سے منع کیا ہے۔ عدالت نے پرویز مشرف کی حاضری سے ایک دن استثنٰی کی درخواست منظور کرلی اور سختی سے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزم ہر صورت عدالت میں پیش ہو۔ سابق صدر کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت 60ججز کو نظر بند رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کی تھی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes