طاہر القادری کے جھوٹے خواب

Published on August 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,151)      No Comments

10615884_356046171211262_1202153690_n
ایک عام انسان بھی جھوٹ بولے تو لوگ بہت کم یقین کرتے ہیں جن کو معلومات نہیں ہوتی وہی کچھ لوگ اس پر یقین رکھتے ہیں جب ایک صاحب کتاب صاحب علم جھوٹ بولے اور لوگ یقین کریں اور وہ صاحب علم جھوٹی قسمیں کھا کھا کر بتا رہا ہو تو بہت سے لوگ یقین کر ہی لیتے ہیں جس طرح طاہر القادری شروع سے ہی قسمیں کھا کھا کر لوگوں کو اپنے جھوٹے خواب بتاتا ہے کبھی کہتا ہے کہ میرے خواب میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم میرے خواب میں آئے اور مجھے کہا طاہر القادری میں پاکستانی عوام سے بہت ناراض ہوں میں واپس جا رہا ہوں پھر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ و سلم کے آگے ہاتھ پاؤں جوڑے تب جا کر رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ و سلم راضی ہوئے اور پھر مجھ سے ایک وعدہ لیا کہ جب تک میں پاکستان میں رہوں تب تک میرے کھانے کا انتظام اور واپس جانے کی ٹکٹ کا بندوبست طاہر القادری تم کروں گے پھر میں نے وعدہ کیا کہ سب بندوبست میں کروں گا اور سلسلے میں میں کچھ نہیں کر سکتا تھا مجھے آپ سب کی مدد کی ضرورت ہے تاکہ میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ و وسلم کی مدد کر سکوں. .. اس کو پاکستان کی عدالت نے پاگل ایسے ہی تو نہیں قرار دیا تھا اس پاگل کو یہ نہیں معلوم کہ جس پاک ذات کے لیے یہ دنیا بنائی گئی ہے اس پاک ذات کو تیری مدد کی ضرورت ہے اور وہ پاک ذات تیری ٹکٹ پر بیٹھے ہوئے ہے جس پاک ذات کے صدقے آج پوری دنیا زندہ ہے اور کھانے پینے کی اشیاء میسر ہے وہ سب اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کریم کے صدقے ہمیں دی ہے اس پاک ذات کے کھانے پینے کا بندوبست تم کروں گے تمہاری اوقات کیا ہے جو فطرانہ اور زکوٰۃ کے پیشے اکٹھے کرکے اپنا گھر بناتا ہے اپنا اور اپنے گھر والوں کی تمام ضروریات پوری کرتا ہے طاہر القادری تیری اوقات کیا ہے جو جھوٹ بولتا ہے کبھی کہتا ہے کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میری منہاج القرآن تحریک ہمارے آخری امام حضرت امام مہدی کی تحریک میں شامل ہو گئی ہے اسی خواب میں میں نے دیکھا کہ جب میری تحرک حضرت امام مہدی کی تحریک میں شامل ہو گئی تو اسی وقت حضرت عیسی علیہ السلام آسمان سے نازل ہوئے اور ہمیں ان کی زیارت نصیب ہوئی اور پھر ہم سب مل کر دجال سے مقابلہ کرنے کے لئے چل پڑے جھوٹ بولنے کے تو آپ ماہر ہیں۔ ابھی کچھ دن پہلے ہی جب لاہور سے نکلتے وقت کہا تھا کہ آج کے بعد تمارا گھر میں رہنا حرام ہے تم سب کو میرا ساتھ دینا چاہیے طاہر القادری ایک بار دیکھ لوں سب تمہارے ساتھ ہے اگر کوئی نہیں ہے تو تمہارے گھر والے کیا ان کے لئے گھر میں رہنا جائز ہے جو تم اتنے دن سے یہ سب ڈرامہ کر رہے ہو وہ جائز ہے جن عورتوں کو تم اپنے ساتھ رکھے ہوئے ہو وہ کسی کے گھر کی عزتیں نہیں؟؟ اسلام میں تو عورت کا بہت باعزت مقام ہے۔ اور تم مسلمان بہنوں کو سڑکوں پر نکال رہے ہو۔ سب لوگوں کو قسمیں دے کر کہتے ہو واپس نہیں جانا آہ سب وعدہ کریں مجھے چھوڑ کر نہیں جائے گے لوگ تو اپنی بات پر قائم ہے جس دن کوئی گیا تو سب سے پہلے طاہر القادری تم ہی اس عوام کو چھوڑ کر جاو گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes