نیویارک (یو این پی) نئی طبی تحقیق کے مطابق مچھلی کھانا دماغی صحت کے لئے نہایت مفید ہے ۔ تحقیق کاروں کی نے بتایا کہ ہلکی آنچ پر دھویں میں پکی ہوئی مچھلی یا گرل پر سینکی ہوئی مچھلی کا ایک ٹکڑا کھانے سے دماغ کے اس حصے کو فائدہ پہنچتا ہے جو یاداشت سے متعلق ہے ۔ماہرین کے مطابق کسی شخص کے خون میں اینٹی آکسیڈنٹ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی سطح اس کی اچھی دماغی صحت کے ساتھ منسلک ہے ۔ لیکن نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ہر قسم کی مچھلی کھانا دماغی صحت کے لئے فائدہ مند ہے ۔تحقیق سے معلوم ہوا کہ جن لوگوں کی غذا میں مچھلی شامل تھی ان کے دماغ کا یادداشت اور فہم و ادراک سے متعلق حصے میں موجود گرے میٹر کا حجم زیادہ بڑا تھا۔ گرے میٹر یا بھورا حصہ مرکزی اعصابی نظام کا ایک حصہ ہے جو دماغ کے وائٹ میٹر سے الگ نظر آتا ہے ۔ خلیاتی اجسام اور عصبی خلیوں پر مشتمل گرے میٹر معلومات حاصل کرنے اور اسے پروسس کرنے کا کام انجام دیتا ہے