اس میں موجود وٹامن ای ،نمکیات اور فائبر دل کی بیماریوں کیخلاف مدافعت پیدا کرتے ہیں ،ماہرین
نیویارک(یو این پی)طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ باقاعدگی سے مونگ پھلی کھانے والے افراد میں ذیابیطس اورعارضہ قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے ۔ امریکی ماہرین کی تحقیق کے مطابق مونگ پھلی میں انسانی صحت کے لئے مفید چکنائی، وٹامن ای، نمکیات اور فائبر بڑی مقدار ہوتے ہیں جو دل کی کئی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت اضافہ کرتے ہیں ۔ اس کے علاوہ اس کا باقاعدہ استعمال خون میں شکر کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے جس کے باعث ذیابیطس کے مریضوں کیلئے اس کا روزانہ استعمال انتہائی مفید ہے ۔