اسلام آباد ۔۔۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوج ریاستی عمارتوں کا تحفظ کرے گی اور فوج کو شاہراہ دستور پر علاقے کو خالی کرانے کیلئے کہا جاسکتا ہے۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے اپنے انٹرویو میں کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف استعفیٰ نہیں دیں گے کیونکہ وزیراعظم سے استعفیٰ مانگنا پارلیمنٹ اور آئین کی توہین ہے۔انہوں نے کہا کہ 10سے 20 ہزار لوگوں کے مطالبے پر عوامی مینڈیٹ سرنڈر نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے سیاسی معاملات حل کرنا چاہتی ہے۔ نواز شریف پاکستان کے منتخب آئینی وزیراعظم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی اور قانونی اتھارٹی استعمال کرے گی۔انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی کو دھرنے کے شرکاء کی وزیراعظم ہاؤس کی جانب پیشقدمی پر تحفظات ہیں۔ جاوید ہاشمی تجربہ کار سیاست دان ہیں۔