اسلام اآباد ۔۔۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے حکومت نے مجھے گرفتار کرنا ہے تو کر لے حکومت ظلم کی حدپار کر چکی ہے ۔یواین پی سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہم پر امن احتجاج کرنا چاہتے تھے اور احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے ۔ مگر وزیرداخلہ کے حکم پر پولیس نے پرامن لوگوں پر شیلنگ کی اور فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے ہمارے درجنوں کارکنان زخمی ہو گئے ہیں اور کچھ افراد کی ہلاکت کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ار وزیرداخلہ کا نام ای سی ایل میں داخل کیا جائے ۔ عمران خان کا کہنا تھا میں جیسے ہی کارکنوں سے خطاب کرنے کے کنٹینر پر آتا ہوں تو کنٹینر پر شدید شیلنگ شروع کر دی جاتی ہے ۔ کارکنوں پر تشدد کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کارکنوں پر بدترین تشدد ہوا اب میں انہیں کیسے روک سکتے ہیں ۔ سربراہ پی ٹی آئی کا کہنا تھا وزیراعظم اورچوہدری نثار کیخلاف قتل کی ایف آئی آر درج کرائیں گے ۔