ہارون آباد(یواین پی)خواتین اور بچوں کو ڈھال بنا کر انقلاب لانے والوں کے کردار قوم کے سامنے بے نقاب ہوگئے ہیں۔ قوم کے معصوم بچوں اور خواتین کو آگے لاکر خود کنٹینر اور بلٹ پروف گاڑیوں میں میں چھپنے والے نام نہاد انقلابیوں کے قول و فعل میں تضاد بھی سامنے آچکا ہے۔اگر آزادی اور انقلاب کا دعویٰ کرنے والے اپنے بچوں کو بھی سامنے لاتے تو قوم ان کا اخلاص سمجھ سکتی ۔اپنے بچوں کو انگلینڈ اور کنیڈا میں محفوظ رکھ کر قوم کے بچوں کو تشدد پر اکسا کر آگ میں دھکیلنے والے سیاسی مفادات کے حصول کیلئے انتہائی منفی سطح تک گر گئے ہیں ۔ا ن خیالات کا اظہارمسلم لیگ (ن) مزاحمیہ سعودی عرب کے صدرمحمد کاشف خان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کو ڈھال بنانے کے عمل کی ہر ذی شعور مذمت کرتا ہے۔قوم مطالبہ کرتی ہے کہ نام نہاد انقلابی اپنی اولاد اور اپنے پوتوں اور نواسوں کو بھی کفن پہنا کر ہجوم میں آگے بھیجیں تو قوم ان پر اعتبار کرسکتی ہے ۔بصورت دیگر قوم ان کی سیاست کو منافقانہ اور مرستانہ سمجھ لے گی ۔یہ امر حقیقت ہے کہ قوم کے بچوں اور خواتین کو ورغلانے اور جھانسہ دینے کی روایت نظر آرہی ہے۔