پاک فوج اپنا کردار ادا کرے

Published on September 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 350)      No Comments

Maqsood
علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا انقلاب مارچ اور عمران خان کا ازادی مارچ آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے گذشتہ رات انقلابیوں نے جو دمہ دم مست قلندر کرنا تھا وزیرداخلہ چوہدری نثار نے خود کرکے بازی جیت لی ساری رات انقلابیوں اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی ہوتی رہی ہے پولیس نے وہ کام کیا جو یہودی اور بھارتی فوج اور پولیس فلسطینوں اور کشمیریوں سے کرتے چلے آرہے ہیں گذشتہ روز ظلم و جبر کے مناظر نے ایران کی ساوک تنظیم اور اسرائیلی موساد کے جبرواستداد کے ظالمانہ اقدامات کو بھی پیچھے چھوڑ دیا پولیس کی طرف سے روا رکھے گئے سلوک سے ایسا لگ رہا تھا جیسے انقلابی پاکستان کے شہری نہیں ہیں
یہ سچی حقیقت ہے کہ شریفوں کی جب حکومت معرض وجود میں آتی ہے کسی نہ کسی پھڈے میں پڑ کر اپنا سر پھوڑ لیتی ہے ا ور فوج کو اپنا دشمن قرار دے کر پوری دنیا میں بدنام کرتی ہے گذشتہ دور میں بھی کارگل کے مسلئے پر فوج کو بدنام کیا۔ چین کے حکمرانوں نے اس کی ایک نہ سنی تو امریکی صدر کلنٹن کو شکایات سنانے چلے گئے اور افواج پاکستا ن کو واپسی کے احکامات دے کر فوج کی ناک کٹوا دی اب پھر وہی کام جاری ہے فوج سے ثالثی کی اپیل کے بعد پی پی پی کے مچھندروں کی تنفید کا سامنا کرنے پر اپنا بیان ہی بدل لیا ہے بعض نے اس موقع پر لومڑی کا اور بعض ن لیگ کے لیڈروں نے گیڈروں جیسا روئیہ اختیار کیا اب معاملہ بگڑ چکا ہے امید رکھو کہ ایک دو دن میں (ن)لیگ کی کھڑبازی لگنے والی ہے مارشل کا امکان اس لئے نہیں ہے کہ امریکی دفترخارجہ کا سخت بیان سامنے آگیا ہے جس سے فوج احتیاطا ما رشل نہیں لگائے گی لیکن وہ اس گھمبیر صورتحال سے آنکھیں بند بھی نہیں رکھے گی اللہ تعالی خیر کرے گا میرے وطن کو سیاسی آنچ نہ آئے اور نہ ہی کسی غیروں کی بد نظری کا شکار ہو فوج کو چائیہے کہ وہ جنرل عبدالوحید کاکڑ کا سا رول ادا کرکے معاملے کی تپش پر پانی پھینک کر اپنا فرض ادا کرے جو ملک و قوم کے لئے بہتر ہو

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes