مشورے کیلئے والد مہیش بھٹ سے زیادہ کرن جوہر کو ترجیح دیتی ہوں۔عالیہ بھٹ

Published on September 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 515)      No Comments

222ممبئی (یو این پی) بالی وڈ کی نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ مشورے کیلئے والد مہیش بھٹ سے زیادہ ہدایت کارکرن جوہر کو ترجیح دیتی ہوں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالیہ بھٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں اپنے فلمی کیریئر‘ پیار اور زندگی کے حوالے سے تمام معاملات ہدایتکار کرن جوہر کے ساتھ شیئر کرتی ہوں اور اپنی فلموں کے معاملے کے بارے میں والد سے زیادہ کرن جوہر سے مشاورت کو ترجیح دیتی ہوں ۔ اداکارہ نے کہا کہ میرے خیال ہے کہ کوئی بھی شخص میرے لئے اچھا ثابت نہیں ہو سکتا لیکن اس کے باوجود میں اپنے معاملات کئے رکن جوہر کے پاس جاتی ہوں ۔ واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کو کرن جوہر نے بالی وڈ میں متعارف کرایا اور ان کی پہلی فلم ’’سٹوڈنٹ آف دی ایئر ‘‘ تھی جس میں ان کی اداکاری کو بہت سراہا گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes