کینسر میں مبتلا جیمز بونڈ فلم گولڈن آئی کا کھل نائیک انتقال کر گیا

Published on September 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 564)      No Comments

general-ourumov-gottfried-john
جرمنی میں لاتعداد ٹی وی سیریل اور فلموں میں لازوال کردار ادا کئے، بونڈ فلم میں روسی جنرل کا یادگار رول کیا
کولون ( شاہد شکیل)انیس صد پچانوے میں ریلیز ہونے والی بونڈ فلم گولڈن آئی کا روسی جنرل ۷۲ سال کی عمر میں کینسر سے انتقال کر گیا، جان گوٹفرید جرمن تھا اور انیس سو بیالیس میں برلِن میں پیدا ہوا،اس کا باپ انجینئر اور ماں ایک غریب کیتھولک گھرانے سے تعلق تھی،اپنی بایو گرافی میں جان لکھتا ہے کہ وہ بچپن میں توتلا تھا اور آرٹسٹ بننے کے خواب دیکھا کرتا ،پندرہ سال کی عمر میں گھر سے بھاگ کر پیرس آیا فرش پر چاک سے سیاحوں کی تصاویر بنا کر پیٹ کی آگ بجھاتا کہ ایک روز کسی جرمن آرٹسٹ کی نظر پڑی اور جان کی قسمت کا تالا کھل گیا ،جرمنی میں لاتعداد ٹی وی سیریل اور فلموں میں کام کرنے سے اس کا خواب پورا ہوا انیس سو چورانوے میں بونڈ فلم میں روسی جنرل کا یادگار رول کیا،لاتعداد جرمن اور ہالی ووڈ کی فلموں میں کام کرنے کے باوجود جان کا کہنا تھا کہ میں ہالی ووڈ میں کام نہیں کرنا چاہتا یورپ میرے دل کی گہرائی میں بستا ہے، فلموں سے کنارہ کشی کے بعد اپنی شریک حیات کے ساتھ جرمنی کے ایک پر فضا مقام پر اپنی آئیڈیل زندگی گزار رہا تھا لیکن کینسر میں لاحق بیماری سے گزشتہ روز انتقال کر گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes