یوں لگتا ہے کہ سیاست شرافت سے خالی ہو چکی ہے میاں محمد یار کموکا

Published on September 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 348)      No Comments

Kamoka
ہارون آباد(یواین پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و سابق ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی میاں محمد یار کموکا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال ،صورتحال نہ ہے بلکہ حال حال ہے اور دہائی دہائی ہے یوں لگتا ہے کہ سیاست شرافت سے خالی ہو چکی ہے اس میں کسی ایک فرد یا پارٹی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا بلکہ یہ قومی المیہ ہے اورحوس سے اقتدار کا شاخسانہ ہے ۔جو احتجاج کر رہے ہیں وہ بھی لے لگام قسم کا احتجاج کر رہے ہیں اور حکومت بھی ایسی اپوزیشن کے ہاتھوں ٹریپ ہو رہی ہے جو کسی صورت بھی موجودہ حکومت سے مخلص نہ ہیں میرے نزدیک اس کا ایک ہی حل ہے کہ جو ہونا تھا وہ ہو چکا اب آگے بڑھنا چاہیے اور وقت مدتی انتخابات پر حکومت کو رزای ہو جانا چاہیے کیونکہ انتخابات مشکوک ہو چکے ہیں اور احتجاج کرنے والوں کو بھی گڑھے مردے اکھاڑنے کی بجائے آئندہ انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے اصلاحات پر زور دینا چاہیے جو حکومت تقریبامان چکی ہے اس روشن خیالی کے دور میں اگر حکومت اصلاحات یا شفافیت پیدا کرنے میں کوئی رکاوٹ بنے گی تو پھر دنیا دیکھے گی اور پوری قوم بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کا وہ مقدمہ مدعی کی مرضی کے مطابق درج ہو چکا ہے وہ ساری دنیا کے سامنے ہے اس کی صاف ستھری تفتیش انصاف مہیا کر دے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہم نہ صرف مثبت ملک کے اندر اصلاحات چاہتے ہیں بلکہ ہر سیاسی پارٹی میں بھی اصلاحات ہونی چاہیے مسلم لیگ بھی 67سالوں سے تماشے دیکھا رہی ہے کبھی جرنیلوں کے ساتھ تو اکبھی ان کے مخالف اب سیاست ذاتی نہیں قومی بن چکی ہے اور اب سارے تماشے بند ہونے چاہییں ۔ پاکستان کی بقااور قومی مفاد صرف ایک نظریہ ہونا چاہیے آخر میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے اتحاد کا داعی ہوں اور یہ میں اپنی کوشش کرتا رہوں گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题