جھنگ( یواین پی)حکومت پنجاب نے2009 ئسے ایمرجنسی سروس ریسکیو1122کا اجراء کیا ہوا ہے جس سے لوگوں کو بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ یہ بات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر طارق سعید نے ماہ اگست2014ء کی کارکردگی رپورٹ میں بتائی۔انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122کوماہ اگست 2014میں ضلع بھر سے 21ہزار546کالز موصول ہوئیں جن میں ایک ہزار758ایمر جنسی ،ڈسٹربنگ،خالی اور غیر متعلقہ 17ہزار123، انفارمیشن 2 ہزار 460اور75رانگ کالز شامل ہیں موصول ہونے والی ایک ہزار798کا لزکا جواب دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ایمر جنسی کالز میں402روڈ ایکسیڈنٹ،ایک ہزار142میڈیکل ایمرجنسی،آگ لگنے کے 16،جرم اور گولی لگنے کے 87،پانی میں ڈوبنے کے چار، عمارت گرنے کے2 ،اور145 متفرق ہنگامی کیس شامل ہیں ان تمام ایمرجنسیز میں ریسکیو نے564مریضوں کو فرسٹ ایڈ کی اورایک ہزار295 مریضوں کو فوری ہسپتال پہنچایاجبکہ43افراد جاں بحق ہوئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں ہونے والے روڈ ایکسیڈنٹ میں زیادہ تر چنگ چی رکشہ،موٹر سائیکلزاور گدھا ریڑھی کے حادثات شامل ہیں۔