مصطفی آباد،شدید بارشوں نے تباہی مچاد دی، درجنوں مکانوں کی چھتیں گر گئی

Published on September 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 420)      No Comments

8-23-2012_64405_l
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)شدید بارشوں نے تباہی مچاد دی، درجنوں مکانوں کی چھتیں گر گئی، کمسن بچہ زخمی، 14جانورہلاک، مسلسل بارشوں کا سلسلہ جاری، مساجد میں آذانیں، نماز جمعہ میں بارش روکنے کی خصوصی دعائیں، نظام زندگی مفلوج۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ 48گھنٹوں کا شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ، مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں درجنوں مکانوں کی چھتیں اور دیواریں گر گئی، وڈانہ میں مکان کی چھت گرنے سے 9سالہ ارسلان زخمی ہو گیا، جبکہ دفتوہ میں مکان کی چھت گرنے سے عبدالجمید کے دس کے قریب جانور ہلاک ہو گئے، دفتوہ میں ہی ملک فریاد اور عمران کے مکانوں کی چھتیں گرنے سے ان کی دو دو بکریاں ہلاک ہو گئی، درجنوں مکانوں کی چھتیں گرنے سے شہریوں کا لاکھوں روپے کا قیمتی سامان تباہ ہو گیا۔مسلسل شدید بارش کی وجہ سے گلیاں ندی نالوں جبکہ ندی نالے طغیانی کا منظر پیش کرنے لگے،مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات کی مساجد میں آذانیں دی گئی۔ اور مساجد میں اللہ تعالی سے اپنے گناہوں کی معافی اور بارش بند کروانے کی خصوصی دعائیں بھی کی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme