یوم دفاع( آج) قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
Published on September 6, 2014 by admin ·(TOTAL VIEWS 918) No Comments
اسلام آباد (یواین پی) ملک بھر میں 49 واں یوم دفاع پاکستان آج6 ستمبرکو ملی جوش و خروش ، قومی جذبے اور سادہ مگر پروقار طریقے سے منایا جائیگاجبکہ شہداء کی یاد گاروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی جائیگی اور مساجد میں بھی قرآن خوانیوں کا اہتمام کیاجائیگا ۔ یوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں تمام کنٹونمنٹس کے ساتھ ساتھ مختلف شہروں میں چھوٹی ، بڑی سادہ مگر پر وقار تقاریب کا اہتمام کیاجائیگا اور ہلال پاکستان لہرانے سمیت 6 ستمبر 1965ء کی جنگ میں جام شہادت نوش اور دفاع وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سمیت نشان حیدر پانے والے شہداء افواج پاکستان کی یاد گاروں پر پھول چڑھائے جائیں گے اور فاتحہ خوانی کی جائیگی۔ اس موقع پر مختلف شہروں میں قرآن خوانی کی تقاریب کا بھی اہتمام کیاجائیگا۔ یہ دن 6 ستمبر 1965ء کی پاک بھارت جنگ کی یاد میں منایا جاتا ہے جب بزدل بھارتی افواج نے مغربی پاکستان کے محا ز پر جنگ چھیڑی اور اچانک لاہور پر حملہ کر دیا ۔ اس موقع پر پاک افواج کے جوانوں نے اپنی سرحدوں کی حفاظت کا حق ادا کرتے ہوئے دشمن افواج کو ایسا سبق سکھایا کہ اس کی کئی نسلیں اسے یاد رکھیں گی۔اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا پیغام پڑھ کر سنایا جائیگا۔ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت ، غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ ملک کی سلامتی ، دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے ،عوامی خوشحالی ، قومی فلاح کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 126
Related
Weboy