شد ید با رشیوں کی وجہ سے دریا ئے سواں کاپل ٹو ٹ گیا

Published on September 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 472)      No Comments

pul
تلہ گنگ (یواین پی)شد ید با رشیوں کی وجہ سے دریا ئے سواں کاپل ٹو ٹ گیا ،پلرز کا زمین میں دھسنے کا خدشہ ،ضلع چکو ال اور اٹک کا زمینی رابطہ منقطع ،علا قہ بھر سے کثیر تعداد میں لو گ مو قع پر پہنچ گئے ۔تفصیلا ت کے مطا بق پیپلز پا رٹی کی حکو مت میں اسو قت کے وزیر اعظم سید یو سف رضا گیلا نی نے سواں پل کی تعمیر کیلئے کڑوروں روپے کی گر انٹ منظور کرکے چندما ہ میں منصو بہ مکمل کر وا کر علا قہ کے لو گو ں کی مشکلا ت کا خا تمہ کیا تھا پل کی تعمیر کے بعد چکو ال اور اٹک کے درمیا ن تجا رت کا سلسلہ عر وج پر پہنچ گیا تھا لیکن گز شتہ روز علا قہ مکینو ں کے مطا بق پا نچ اور چھ ستمبر کی درمیا نی رات با رہ بجے کے قر یب پا نی کی تیز لہر آ ئی اور تر اپ کی طر ف سے پل کا تقر یب ایک سو فٹ کے لگ بھگ کا حصہ علیحد ہ ہو گیا اور ضلع چکو ال اور اٹک کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ۔شہر یو ں نے یہ بھی انکشا ف کیا ہے کہ پا نی کی رفتا ر اس قدر زیا دہ ہے کہ ہمیں خد شہ ہے کہ پل کے پلر ز بھی زمین میں دھسنا شر وع ہو گئے ہیں اور پل کا مز ید نقصا ن بھی ہو سکتا ہے ۔بروز ہفتہ کی اعلی الصج جب پل ٹو ٹنے کی خبر علا قے میں پھیلی تو علا قہ کے لو گ کثیر تعداد میں مو قع پر پہنچ گئے ۔علا قہ مکینو ں نے حکو مت پا کستا ن سے مطا لبہ کیا ہے کہ پل کی حفا ظت ہنگا می بنیا دوں پر کی جا ئے تا کہ مز ید نقصا ن سے بچا جا سکے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy