میاں چنوں(یواین پی)ریجنل یونین آف جرنلسٹ (آر یو جے )پنجاب کی جانب سے ضلع خانیوال میں چوہدری محمد یعقوب ضلعی صدر اور رضا جعفری ضلعی جنرل سیکرٹری نامزد۔پنجاب بھر کے عہدیداران و ممبران آر یو جے کی جانب سے نیک خواہشات اور مبارکباد کے پیغامات۔ڈویژن ملتان میں تمام اضلاع ،تحصیلوں اور قصبوں میں تنظیم سازی کی ذمہ داریاں سونپ دیں گئیں ۔ریجنل یونین آف جرنلسٹ (آر یو جے )پنجاب کے سینئر نائب صدر سجاد حسین کھرل ،جنرل سیکرٹری عابد مغل اور کوآرڈینیٹر چوہدری عمران سندھو نے ضلع خانیوال کا دورہ کیا اور اس موقعہ پر ممبران و عہدیداران آر یو جے کی متفقہ آراء و تجاویز کو سامنے رکھتے ہوئے ضلع خانیوال میں نامور صحافی ڈاکٹرچوہدری محمد یعقوب کوضلعی صدر اورممتاز سینئر صحافی و قانون دان رضا جعفری کوضلعی جنرل سیکرٹری نامزدکرتے ہوئے انہیں ڈویژن ملتان میں تمام اضلاع ،تحصیلوں اور قصبوں میں تنظیم سازی کی ذمہ داریاں سونپ دیں اس موقعہ پر صدر آر یو جے تحصیل میاں چنوں چوہدری محمد ارشد اقبال نائب صدورمہر محمد شبیر جٹ سٹھو اور چوہدری عرفان اکرم بھی موجود تھے ضلع خانیوال میں چوہدری محمد یعقوب ضلعی صدر اور رضا جعفری ضلعی جنرل سیکرٹری نامزدگی پر کمالیہ سے چوہدری ساجد کمبوہ،سرگودھا سے نجم پاشا،سی ای اوامید ٹی وی سید حسن علی کاظمی،ڈی جی خان سے عدنان علی مرتضیٰ،کمالیہ سے سیف الرحمان ،بہاولپور سے عدنان علی،راجن پور سے عبدالرزاق،سمندری سے عبدالرحمان سمیت متعدد صحافیوں نے بذریعہ فون کالز و میسیج پیغامات ارسال کئے ہیں۔