دنیا کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ امریکا کی ریاست جورجیا کے شہر اٹلانٹا میں ہے جہاں سالانہ پچانوے میلین مسافروں کی آمد ورفت رہتی ہے لیکن مستقبل قریب میں دوبئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ اس میگا ہوائی اڈے کاریکارڈ توڑ دے گا،ایک نظر دنیا کے میگا ہوائی اڈوں پر۔
نمبر۱۔اٹلانٹا انٹر نیشنل ائیر پورٹ۔دنیا کا سب سے بڑا ائیر پورٹ امریکا کے شہر اٹلانٹا میں ہے اس کا افتتاح انیس سو پچیس میں ہوا اس میگا ائیر پورٹ پرسالانہ پچانوے میلین مسافروں کی آمد ورفت ہوتی ہے اس کے پانچ رن ویز ہیں اور روزانہ ڈیڑھ سو سے زائد پروازوں کی ٹیک اوف اور لینڈنگ ہوتی ہے۔
نمبر ۲۔ پیکنگ انٹر نیشنل ائیر پورٹ۔انیس سو اٹھتر میں چین کے اس ائیر پورٹ پر تقریباً ایک میلین مسافروں کی آمد ورفت تھی اور آج یہ میگا ائیر پورٹ بیاسی میلین سے زائد سالانہ مسافروں کی آمد ورفت میں شمار ہوتا ہے،اس ائیر پورٹ کے تین ٹرمینل ہیں،دوہزار اٹھارہ تک پیکنگ کے جنوب مغرب کے ڈسٹرکٹ ڈیکسنگ میں ایک نیا ائیر پورٹ تعمیر کیا جا رہا ہے جہاں دو سو میلین سے زائد مسافروں کی سالانہ آمد ورفت کا امکان ہے۔
نمبر ۳۔ لندن انٹر نیشنل ائیر پورٹ۔برطانیہ کا سب سے بڑا انٹرنیشنل ائیر پورٹ لندن میں ہے جسے ہیتھرو ائیر پورٹ کہا جاتا ہے اور اس کا شمار دنیا کے تیسرے نمبر پر ہوتا ہے جہاں سے سالانہ ستر میلین مسافروں کی آمد ورفت ہوتی ہے انٹرنیشنل پروازوں کا شمار تیرانوے فیصد ہے اسی سال جون میں کوئین ٹرمینل کا بھی شاندار افتتاح کیا گیا۔
نمبر ۴۔ٹوکیو انٹر نیشنل ائیر پورٹ۔مقررہ وقت پر لینڈنگ اور ٹیک اوف کیلئے دنیا بھر میں مشہور جاپان کا یہ ائیر پورٹ چوتھے نمبر پر ہے،اس میگا ائیر پورٹ پر سالانہ سڑ سٹھ میلین مسافروں کی آمد ورفت ہوتی ہے، مارچ دوہزار چودہ میں ایک نئے ٹرمینل کا افتتاح کیا گیااور ائیر پورٹ حکام کا کہنا ہے دو ہزار بیس میں منعقد ہونے والی اولمپک گیمز کی وجہ سے مسافروں کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہو گا۔
نمبر ۵۔شکاگو انٹرنیشنل ائیر پورٹ۔امریکا کے اس میگا ائیر پورٹ کے چار ٹرمینل میں سے تین ڈومیسٹک پروازوں کیلئے مخصوص ہیں جہاں سے زیادہ تر نیو یارک،مینیاپولس اور ڈیلاس کی پروازیں ہوتی ہیں انٹر نیشنل فلائٹس میں ٹورنٹو،مانٹریال اور لندن شامل ہیں،دو ہزار بیس تک آٹھ نئے رن ویز میں توسیع کا پلان ہے۔
نمبر ۶۔لاس اینجلس انٹر نیشنل ائیر پورٹ۔امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے مرکز میں یہ میگا ائیر پورٹ دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے،چونسٹھ میلین مسافروں کی سالانہ آمد ورفت کو شمار کیا جانے والے اس ائیر پورٹ پر ستر کی دہائی میں ایک امریکن میوزک بینڈ نے دھن بھی بنائی تھی جو آج بھی ائیر پورٹ کے اندر سنائی دیتی ہے۔
نمبر ۷۔پیرس انٹر نیشنل ائیر پورٹ۔انیس سو چوہتر سے ائیر فرانس نے اس میگا ائیر پورٹ چارلس ڈی گال سے اپنی فلائٹس کا آغاز کیا کچھ عرصہ بعد اس میں توسیع کی گئی ،دوسرا ٹرمینل تعمیر ہوا جسے اورلی ائیر پورٹ کہا جاتا ہے دوہزار تیرہ میں اعداد و شمار کے مطابق سالانہ پینسٹھ میلین مسافروں کی آمدو رفت رہی۔
نمبر ۸۔ڈیلاس انٹر نیشنل ائیر پورٹ۔ٹاپ ٹین انٹر نیشنل ائیر پورٹ کی لسٹ میں امریکا کا ڈیلاس ائیر پورٹ آٹھویں نمبر پر ہے ،اس ائیر پورٹ کے پانچ ٹرمینل ہیں جن میں ایک انٹر نیشنل پروازوں کے لئے مخصوص ہے ،گزشتہ سال ساٹھ میلین افراد کی اس میگا ائیر پورٹ پر آمد ورفت رہی ،اس ائیر پورٹ کو توسیع دے کر تیرہ ٹرمینل کا اضافہ کیا جائے گا۔
نمبر ۹۔جکارتا انٹر نیشنل ائیر پورٹ۔انڈونیشیا کا سب سے بڑا ائیر پورٹ جہاں سے دو ہزار تیرہ میں اٹھاون میلین افراد کی پروازیں ہوئیں ،ائیر پورٹ حکام کے مطابق اس میں توسیع کرنے پر توجہ دے رہے ہیں،اور تعمیری کام جلد ہی شروع کیا جائے گا۔
نمبر ۱۰۔دوبئی انٹر نیشنل ائیر پورٹ۔ایمیریٹس کنگ نے انتہائی تیز رفتاری سے ترقی کی ہے، دوہزار بارہ سے مسافروں کی تعداد میں تیرہ فیصد اضافہ ہوا ہے اب تک اٹھاون میلین مسافروں نے سفر کیا ہے،وہ مسافر جو شمالی اور جنوبی ایشیا کے علاوہ پاکستان ، انڈیا ، بنگلا دیش ،سری لنکا اور آسٹریلیا کا سفر کرتے ہیں دو بئی ائیر پورٹ سے ہی اگلی فلائٹس سے پرواز جاری رکھی جاتی ہے،دنیا بھر میں دوبئی میگا انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے دو سو ساٹھ پروازیں کی جاتی ہیں،تجزیہ کاروں کا کہنا ہے زیادہ سے زیادہ دو ہزار بیس تک امارات کنگ لندن ہیتھرو ائیر پورٹ کی مقبولیت اور مسافروں کی آمدو رفت کو پیچھے چھوڑ دے گا۔
نمبر ۱۱۔ فرینکفرٹ انٹر نیشنل ائیر پورٹ۔ جرمنی کے فرینکفرٹ انٹر نیشنل ائیر پورٹ کا گیارہواں نمبر ہے گزشتہ سال ستاون میلین مسافروں نے آمدو رفت رکھی۔